ریاض رشید
کپواڑہ: جامعہ شمس العلوم کپواڑہ کے اشتراک سے مجلس علمی جموں و کشمیر کی جانب سے یک روزہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عربی زبان میں کتاب “عقائد الاسلام” (تالیف آسی غلام نبی وانی صاحب ساکنہ فتحگڈھ نارواؤ ) کی رسمِ اجرائی انجام دی گئی
اس تقریب میں وادی کے معروف عالم دین و مفسر قرآن ڈاکٹر مظفر حسین ندوی صاحب بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوئے۔تقریب کا آغاز مجلس علمی کے مؤسس نے خطبہ استقبالیہ سے کیا، جس میں انہوں نے علمائے کرام اور دانشوران کو تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ مجلس علمی کے مؤسس رکن ڈاکٹر شکیل شفائی صاحب نے کتاب پر مدلل تبصرہ پیش کیا، جبکہ مولانا غلام محمد پرے صاحب نے علم العقائد کی اہمیت اور مسلمانوں کی ذمہ داریوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تقریب کی نظامت کے فرائض جامعہ کے مہتمم مولانا پیر جعفر ندوی صاحب نے احسن انداز میں انجام دیے۔
آخر میں مفتی نذیر احمد قاسمی صاحب نے دعا فرمائی، جبکہ سالک بلال صاحب اور ڈاکٹر مفتی ظہور شاہ ندوی صاحب نے تقریب کے کامیاب انعقاد پر جامعہ کے منتظمین، علما، طلبا، اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔اللہ اس مجلس کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔نشر و اشاعت مجلس علمی جموں و کشمیر