رایٹرس گلڈ کی طرف سے عبدالخالق پرویز کی تحریر کردہ توصیفی نظم برادر شیر علی مشغول اور دیگر افراد خانہ کو پیش کی گئی

بارہمولہ
16 مئی 2022

بارہمولہ رائٹرز گِلڈ کا تعزیتی اجلاس، حال ہی میں وفات پا گئے معروف شاعر، سماجی کارکن اور ایڈمنسٹریٹر جناب جعفر علی اثر کی یاد میں جناب خالق پرویز کی زیر قیادت اور جناب راجہ نذر بونیاری کی زیر صدارت مرحوم کے دولت خانہ واقع دلنہ بارہمولہ پر منعقد ہوا، جس میں گِلڈ کے اکثر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں شرکاء نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اور ان کی شخصیت کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔

مقررین میں بارہمولہ رائٹرز گِلڈ کے سرپرست جناب خالق پرویز، نائب صدر جناب راجہ نذر بونیاری، نائب صدر دوم جناب پروفیسر نذیر مہدی اور جنرل سیکریٹری جناب محمد اطہر شامل تھے۔

اس موقع پر مرحوم کے لیے گلڈ کی طرف سے جناب خالق پرویز کی تحریر کردہ توصیفی نظم، مرحوم کے برادر اکبر معروف شاعر اور نقاد جناب شیر علی مشغول اور مرحوم کے فرزند ارجمند جناب تخلیق علی کو پیش کی گئی جسے بعد ازاں جناب راجہ نذز بونیاری نے پڑھ کر سنایا۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصالِ ثواب کی نیت سے قرآن پاک ایک کا نسخہ بھی ہدیہ کیا گیا۔

اجلاس میں مرحوم کی شعری تخلیقات کو جلد از جلد منظر عام پر لانے کے لیے پر زور مطالبہ بھی کیا گیا۔

موقع پر حاضرین میں بارہمولہ رائٹرز گلڈ کے ممبران کے علاوہ جناب شیر علی مشغول، جناب تخلیق علی، جناب علی محمد بٹ، جناب عبد الحمید، جناب توقیر افضل، جناب محمد علی اور جناب میر یامین انیس بھی موجود تھے۔

جنرل سیکرٹری،
بارہمولہ رائٹرز گِلڈ

By SNS KASHMIR

Shaharbeen News Service Kashmir is a news service which covers, gathers, writes, and distributes news to newspapers, periodicals, radio and television broadcasters, government agencies, and other users. We at SNS Kashmir believe in fair and independent journalism to inform our masses or subscribers and readers about the happenings around the world. The prime focus of the news gathering and reporting is focused on Jammu and Kashmir state.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.