ایس این ایس /بارہمولہ اگست ۵
…31
جولائی کی درمیانی رات کو خواجہ باغ بارہمولہ کا بلال احمد پنڈت نامی نوجوان اپنے ایک دوسرے ساتھی کے ہمراہ دریائے جہلم سے ریت نکالنے کے لیے چکلہ کی طرف گیا ۔جس دوران چکلہ میں ریت مافیا سے وابستہ افراد نے اسے دبوچ لیا اور اس کے سر پر وار کیا اور اسے دریا برد کردیا ۔جبکہ اس کا دوسرا ساتھی جان بچاکر بھاگنے میں کامیاب ہوا اور مقتول کے گھر والوں کو اس پورے معاملے کی نسبت خبر دی ۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں کے اشتراک سے مقتول بلال احمد پنڈت کی لاش کی تلاش شروع کی ۔ اور 3 اگست کو مقتول کی لاش دریائے جہلم سے خانپور کے نزدیک برآمد کی۔
کل شام پولیس نے اس قتل کی نسبت پریس کے نام ایک بیان میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس قتل کیس میں ملوث چاروں ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے اور آلہ قتل بھی ملزمان کی نشاندہی پر برآمد کیا گیا ہے ۔