ناظم تعلیم کشمیر’ ناظم سیاحت کشمیر اور فورم کے بانی صدر عبدل قیوم وانی و دیگر معروف شخصیات کی شرکت۔
ایجیک صدر اور چئیرمین ٹیچرس فورم رفیق راتھر نے کی کانفرنس کی صدارت
۔27مارچ 2022 سرینگر۔
۔جموں کشمیر ٹیچرس فورم نے آج سرینگر میں ایک روزہ تعلیمی کانفرس کا انعقاد کیا جس کی صدارت معروف ٹریڑ یونین لیڈر, صدر جموں کشمیر ایجیک و چیرمین ٹیچرس فورم جناب محمد رفیق راتھر نے کی۔کانفرنس میں ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین اور ڈایریکٹر سیاحت ڈاکٹر غلام نبی ایتو کے علاوہ چییرمین سول سوسایٹی و سابق صدر ٹیچرس فورم عبدل قیوم وانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔کانفرنس میں فورم کے ریاستی صدر اور ماہر تعلیم محمد افضل بٹ اور فورم کے ایڈوائزر فاروق احمد راتھر کی سبکدوشی کا پہلو خاص طور شامل رہا۔مقررین نے سبکدوش ہونے پر محمد افضل بٹ کو خراج پیش کرتے ہویے ان کی ملازمین کے تئین ہمدردی اور خلوص کو کافی سراہا۔جناب محمدافضل نے سال 1996 میں جموں کشمیر ٹیچرس فورم میں بطور زونل صدر سفر شروع کیا اور ملازمین کیلیے معنی خیز جدوجہد کا ہر وقت حصہ بنے رہے لہزا آج سبکدوشی پر سرکردہ شخصیات نے ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کر کے انہیں ایک عظیم لیڈر قرار دیا اور انکے بے لوس جزبے اور خدمات کو سراہا۔اسکے علاوہ فورم کے ایک بنیادی رکن فاروق احمد راتھر کی خدمات اور صلاحیتوں کو بھی اجاگر کرتے ہویے انکو فورم کا ایک اہم اثاثہ قرار دیا گیا۔کانفرنس میں اساتزہ کی کثیر تعداد کے علاوہ فورم کے ضلعی و زونل صدور نے شرکت کی۔فورم کے بانی صدر اور نامور سماجی لیڈر جناب عبدل قیوم وانی نے اپنے خطاب میں محمد افضل بٹ کو دیرینہ اور دلیرانہ ساتھی قرار دیتے ہویے کہا کہ وہ تمام مشکل حالات کے باوجود فورم کے ساتھ کھڑے رہے اور اساتزہ کی بہتری اور ان کے حق کیلیے جدوجہد کرتے رہے۔ڈائریکٹر سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی۔این۔ایتو نےبطور ناظم تعلیم کشمیر اپنے تجربے پر بات کرتے ہویے کہا کہ فورم کے لیڈران بشمول محمد افضل بٹ ہمیشہ تعلیمی نظام میی بہتری اور اساتزہ کی بہبودی کیلے کام کرتے رہے۔ناظم تعلیم کشمیر جناب ڈاکٹر تصدق حسین میر نے مثالی اور اپنی نوعیت کی پہلی تعلیمی کانفرنس کے انعقاد پر جموں کشمیر ٹیچرس فورم کو مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے محمد افضل بٹ کو پر وقار سبکدوشی پر خراج پیش کرتے ہویے انہیں قابل استاد اور ہمدرد انسان قرار دیا۔انہوں نے نئی تعلیمی پالیسی کے حوالے سے کہا کہ اساتزہ پر مزید ذمیداریاں عائد ہوتی ہیں اور امید جتائی کہ آنے والے وقت میں تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے میں اساتزہ اپنی تمام صلاحیتوں کا مظاہرہ کرینگے۔صدر جموں کشمیر ایجیک و چئیرمین جموں کشمیر ٹیچرس فورم جناب محمد رفیق راتھر نے کانفرنس میں شرکت کرنے پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور فورم کے تمام عہدیداران پر زور دیتے ہویے کہا کہ وہ سبکدوش ہوہے لیڈران کی عظیم روایت کو برکرار رکھتے ہویے اساتزہ طبقے کی ہر سطح پر اسی جزبے سے خدمت کرتے رہیں۔اور ساتھ ہی اساتزہ صاحبان سے اپیل کی کہ وہ طلبا کو بہتر و معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنا کر قوم کے مستقبل کو تابناک بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔اپنی تقریر میں انہوں نے اساتزہ برادری کو یقین ڈلایا کہ وہ انکے تمام مسائل کے حل کیلیے جدوجہد کرینگے اور اپیل کی کہ کہ اساتزہ آپسی اتحاد بنایے رکھیں اور فورم کو مظبوط بنانے میں اپنا رول ادا کریں۔کانفرنس میں استقبالی کلمات صوبائی صدر شوکت احمد بیگ نے ادا کیے۔نائب صدر محمد امین بٹ, سٹیٹ سیکرٹری غلام نبی و دوسرے لیڈران کے علاوہ ایجیک لیڈر سجاد پرے ‘وجاہت درانی ‘شبیر احمد لنگو’ محمد اشرف میر’سلیم ساگر’منصور احمد’ حاتم قیوم’ کے علاوہ ضلعی صدور اعجاز احمد ڈار۔حمیدللہ ۔اشفاق احمد شاہ۔محمد مظفر۔سید سجاد حسین۔محمد اشرف۔مشتاق صلفی نے جناب محمد افضل بٹ کو سبکدوشی پر مبارکبا پیش کی۔کانفرنس میں اساتزہ کی کثیر تعداد کے علاوہ فورم کی سینٹرل لیڑرشپ ,قمرالدین قادری۔میر احمداللہ۔طاریق احمد لون۔شبیر احمد بٹ۔جاوید احمد خان۔فاروق احمد بٹ ۔غلام محی الدین۔عرفان ترالی۔میر بشیر کے علاوہ تمام زونل صدور شامل رہے۔کانفرنس کے دوران اساتزہ کی ترتیب کردہ 2 دو کتابیں خالد بشیر تلگامی کی “دکھتی رگ “اور عبدل قادر مدنی کی تصنیف “کورونا وائیرس اور موت کا رقص” کی رسم رونمائی عمل میں لایئ گیئ۔کانفرنس کے اختتام پر سبکدوش ہو رہے لیڈران کی عزت افزائی کی کئی اور انہیں پر وقار انداز میں الوداع کیا گیا۔اسکے علاوہ مہمانان ذی وقار کو تہنیتی اسناد سے نوازا گیا۔