ریاض رشيد
بارہمولہ //فتح گڈھ بارہمولہ میں عید میلاد النبی ﷺ کی ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی ۔ میں مقامی لوگوں کے علاوہ ضلع کے مختلف اطراف و اکناف سے آئے ہوئے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر رات بھر شب خونی کے علاوہ نعت خونی اور درود وازکار کی محفلیں ارستہ ہوئی ۔اس موقع پر مولانا سید مظفر احمد نے خطاب کرتے ہوئے آنحضور ﷺکے سیرت پر روشنی ڈالی اور لوگوں کو آنحظور کے نقش و قدم پر چلنے کی تلقین کی ۔تقریب کا اہتمام پیر نذیر احمد وانی کی زیر سرپرستی میں ہوئی جس میں کئی علماءکرام کے علاوہ دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی ۔آخر پر نذیر احمد نے نے علماءکرام اور لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس میلاد ُکانفرنس میں شرکت کی ۔
