آج شعبہ اردو گورنمنٹ ڈگری کالج بارہمولہ کی طرف سے یومِ اقبال منایا گیا ۔۔جس کی نظامت ڈاکٹر گلزار احمد نے کی جبکہ استقبالیہ کلمات پرنسپل پروفیسر محمد شفیع لون صاحب نے پیش کیے اس کے بعد کلیدی خطبہ ماہر اقبالیات پروفیسر ڈاکٹر نذیر احمد شیخ نے بعنوان “اقبال کا سرچشمہ حیات” پر دیا ۔ اس کے علاوہ کالج کے طلباء نے اقبال کے مختلف گوشوں پر اپنے مضامین پیش کیے۔ بعد ازیں اسی نسبت سے ایک محفل مشاعرہ کا انعقاد ہوا جس میں بارہمولہ کے معتبر شعراء نے شرکت کی جن میں،مشتاق کرمانی،نذیر طالب،انظر مہجو،رزاق جہامی،رشید کانسپوری،شوکت حبیب،تعمیل بشیر،نذیر تبسم،مجروع کشمیری کے ساتھ ساتھ کالج کے دو طالب علم ،فیصل نذیر اور اسحاق احمد نے اپنا کلام پیش کیا۔ آخر پر صدر شعبہ اردو ڈاکٹر فاروق احمد بھٹ نے مہمانان کرام کا شکریہ ادا کیا ۔یہ محفل اس امید کے ساتھ اختیتام پذیر ہوئی کہ مستقبل قریب میں ایسے پروگرام منعقد کرکے کے طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو فراغ دیا جائے گا۔۔۔