
سرینگر/06مئی// کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت کے چلتے کشمیر یونیورسٹی نے پوسٹ گریجویشن اور انڈر گریجویٹ کورسوں کیلئے رہ جانے والے امتحان کو آن لائن منعقد کرانے کا فیصلہ لیا ہے تاہم طلبہ کے قیمتی وقت کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے ۔ سی این آئی کے مطابق جموںکشمیر میںکورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت کے چلتے جہا ں تمام یونیورسٹیاں میں درس و تدریس کا عمل بندپڑا ہوا وہیں کشمیر یونیورسٹی نے ایک اہم فیصلہ کے تحت پوسٹ گریجویشن اور انڈر گریجویٹ کورسوں کیلئے رہ جانے والے امتحان کو آن لائن منعقد کرانے کا فیصلہ لیا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ کشمیر یونیورسٹی میں ایڈوائزری کمیٹی کی ایک میٹنگ پروفیسر نیلوفر خان کی سربراہی میں منعقد ہوئی جس میں موجود ہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ جس کے بعد میٹنگ میں کہا گیا کہ امتحانات کے انعقاد کو لیکر وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد کو بھیجی گئی سفارشات کو ہر ی جھنڈی ملی ہے جس کے بعد یونیورسٹی کے رجسٹار ڈاکٹر نثار احمد میر نے حکمنامہ جاری کر دیا کہ چوتھے اور آخری سمسٹر کے جو بھی امتحانی پرچے دینے باقی ہے ان کو آن لائن ہی لیا جائے گا ۔ حکمنامہ کے مطابق ان پرچوںکا امتحان 15مئی کے بعد آن لائن ہی منعقد کیا جائے گا ۔ جبکہ اس کے علاوہ پوسٹ گریجویشن کے پہلے سمسٹر کے امتحان بھی آن لائن ہی طریقہ سے منعقد ہونگے ساتھ ہی جو بی او وی اور جی ای امتحان ہونگے ان کو بھی 17اور 19مئی کو منعقد کیا جائے گا ۔ حکمنامہ میں کہا گیا کہ امتحان کیلئے امتحانی پرچے ایم سی کیو ، وائا اور دیگر طریقہ کار کے ہونگے اور اسکا فیصلہ وقت کی ضرورت کے مطابق ہوگا