وڑی/24 جولائی// مہورا سے چھولاں تک بیکن کا بنے والا روڑ خستہ حال لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے – لوگوں کے مطابق بیکن نے دو سال پہلے روڈ پر کام لگایا تھا اور دو سال گزرنے کے بعد بی روڑ جو کا تو ہے۔اور مقامی لوگوں کےلئے باعث پریشانی بن گیا ہے ۔ جگہ گہرے گڑھے اور ملوا پڑا ہے- جس کی وجہ سے گاڑیوں کو چلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے – ۔لوگوں نے کہاکہ سڑ ک کی خستہ حالی کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی دشواریوں کاسامنا کرنا پڑرہاہے ۔لوگوں کے مطابق بیکن اہلکار ناقص میٹیریل، روڈ کے آس پاس پہتر اور مٹی نکالتے ہیں اور بیکن مقامی ٹھکیداروں کوپہتر بیچتے ہیں – جس کی وجہ سے روڈ پر ہر وقت پسیاں اور پھتر آنے کا خطرہ رہتا ہے اور جانی اور مالی نقصان کا خطرہ بڑھ گیا ہے – سپنچ گینگل فاروق احمد بیگ نے بتایا کہ گینگل بازار میں خستہ حال روڈ کی وجہ سے لوگوں کو اور دکان دارو کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے. اور بارش میں لوگوں کو دکانیں بند کرنی پڑتی ہیں فاروق بیگ نے بتایا کہ اگر دس دن کے اندر اندر بیکن روڈ کی مرمت نہیں کی تو ہم قومی شاہراہ پر اے کے احتجاج کرےگے-مقامی شہری قاضی سید عبدل رشید کے مطابق پسیاں گر آنے کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ہسپتال پہنچانے میں وقت لگتا ہے _لوگوں نے اس سلسلے میں چیف انجینئر بیکن – ڈی سی بارہمولہ اور؛ ایس – ڈی – ایم اوڑی سے اپیل کی ہے کہ مہورا سے چھولاں تک سڑک کی فوری مرمت کروائی جایے اور ایک ٹیم تشکیل دی جائے جو اس بات کی تحقیقات کرے کہ ناقص مٹیریل اور پھتر کیوں نکالے جاتے ہیں