سرینگر //بزم شعر و ادب اننت ناگ کشمیر کے آفیشل واٹس ایپ پیج پر حسب میقات بروز بدھوا شام سات بجے ای شاندار اور قابل دید آن لائن مشاعرہ پیش کیا گیا۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے جناب محمد نعیم خان نے کیا۔خطبہ استقبالیہ جناب شاہ میم صاحب نے پیش کیا۔پروگرام کے نظامت کار و پیش کار جناب محمد نعیم خان تھے۔پروگرام کی صدارت جناب فاروق رفیع آبادی صاحب نے کی ۔ان کے ساتھ ایوان صدارت میں جناب منیر سرابلی،جناب شیخ انعام ،جناب میر شفاعت شیدا ،جناب رشید سرشار ،جناب شاہ میم اور جناب ریاض احمد ریاض شامل تھےجن شعراء کرام اور شاعرات نے محفل مشاعرہ میں حصہ لیا ان کے اسماء گرامی یوں ہیںجناب شاہ مضروب ۔جناب محمد اکبر میر۔جناب سید محمد ۔ جناب غلام رسول شاداب ۔ جناب مجبور کلگام۔ جناب شبنم شبیر ۔ جناب رییس احمد کمار۔ جناب نسار حسین نسار ۔ جناب جانسار کشمیری ۔ جناب نظیر جان۔ جناب عبدالمجید شاہباز۔ جناب حیات نایک ۔ جناب گمنام غنی ۔ جناب عنایت اللہ راہی ۔ جناب محتاج گنستانی ۔ جناب ممتاز علی ۔ جناب مولوی ریاض ہاکباری ۔ جناب غلام نبی میر ۔ جناب ابو ضحا طارق ۔ جناب غلام نبی پرواز ۔ جناب ماہ تاب منظور ۔ جناب یاسین دریگامی ۔ جناب نبہ صآب ۔ جناب منیر سرایبلی۔ جناب شیخ انعام ۔ جناب تعظیم کشمیری ۔ جناب رشید سرشار ۔ جناب میر شفاعت شیدا ۔محترمہ ریحانہ کوثر ۔ محترمہ شمیما اعجاز ۔ جناب سرور بلبل ۔ جناب ریاض احمد ریاض اور جناب فاروق رفیع آبادی تھے۔