//بارہمولہ

رائٹرس فورم بارہمولہ اور کئیریر ایونیو کے اشتراک سے ہیڈ آفس کیریر ایونیو پارک روٹ بارہمولہ میں برصغیر کے ایک نامور مصنف و تخلیق کار جناب خالق پرویز کی کتاب ” اور جہلم بہتا رہا” کی رسم رونمائی کی ایک اہم نشست منعقد ہوئینشست میں وادئ کشمیر کے نامور شعراء کرام کے ساتھ ساتھ سماجی اور علمی شخصیات نے شرکت فرمائی جن میں ڈاکٹر رفیق مسعودی ،راجہ نزر بونیاری جی ایم ماہر، شیر علی مشغول ،شاہد دلنوی، حسن اظہر ، پرفیسر نزیر مہدی ، سہیل بشیر کار، ڈاکٹر امتیاز قادر، اطہر بشیر وغیرہ قابل ذکر ہیں۔نشست میں ڈاکٹر امتیاز قادر راجہ نزر بونیاری، سہیل بشیر کار ، شاہد دلنوی نے مقالہ پڑھا اور کتاب پر سیر حاصل گفتگو فرمائی ۔ نشست کے آخر پہ مختصر محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں شعراء نے اپنا کلام پڑھا جس کے فورا بعد محفل افسانہ کا بھی انعقاد ہوا جس میں بارہمولہ کے سرکردہ افسانہ نگاروں نے اپنے افسانے پیش کیے۔نشست کے آخر میں خالق پرویز صاحب نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور یہ فرمایا کہ یہ کتاب بارہمولہ کی نجی تاریخ میں ایک اہم باب ہے

By SNS KASHMIR

Shaharbeen News Service Kashmir is a news service which covers, gathers, writes, and distributes news to newspapers, periodicals, radio and television broadcasters, government agencies, and other users. We at SNS Kashmir believe in fair and independent journalism to inform our masses or subscribers and readers about the happenings around the world. The prime focus of the news gathering and reporting is focused on Jammu and Kashmir state.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.