ر یا ض
سر ینگر//کشمیر رائٹرس فورم کی طرف سے پرچھائیاں پروگرام کا تیسرا شمارہ کاشمیری ترجمہ برائے اوردو اشعار آن لائین منعقد ہوا جسمیں جموں و کشمیر کے متعتد معتبر شرائے کرام اور شاعرات نے شرکت کرکے اپنا اپنا منظوم کاشمیری ترجمہ اوردو دنیا کے دو نامور شاعروں جناب فراق گھورکھپوری اور جناب احمد فراز کی غزلوں سے لیے گئے اشعاروں کا پڑھ کر سعامین کے دل لبائے ۔۔۔
کشمیر رائٹرس فورم کے جنرل سیکرٹری جناب مجروح کشمیری نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے آن لائن پروگرام سے جڑنے والے تمام مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور کشمیری زبان کے فروغ کے حوالے سے اس پروگرام کی افادیت کو اجاگر کیا۔۔۔۔پروگرام کی صدارت کشمیر رائٹرس فورم کے صدر اور ادبی مرکز کمراز کے سابقہ صدر جناب فاروق رفیع آبادی نے کی جس نے اس پروگرام کے حوالے سے کشمیر رائٹرس فورم کی کوشوں اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں اور بھی نئے ادبی پروگرام کشمیر رائٹرس فورم کی طرف سے پیش کیے جائیگے تاکہ کشمیری ادب میں اور بھی اضافہ ہوگا اسکے علاوہ پروگرام کے مہمان خصوصی جناب میر درد پوری اور مہمانان زی وقار جناب نادم بخاری اور جناب بشیر طاہر نے بھی اس پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کشمیر رائٹرس فورم کے منتظمین کو ایسے پروگرام منعقد کرنے پر مبارک بادی پیش کی۔۔۔کشمیر رائٹرس فورم کے نائب صدر جناب شبنم گلزار نے تحریک شکرانہ پیش کرتے ہوئے پروگرام میں حصہ لینے والے شعراے کرام اور شاعرات کے علاوہ اسے جڑنے والے تمام سعامین کا شکریہ ادا کیا۔۔۔
پرچھائیاں پروگرام میں منظوم کاشمیری ترجمہ کرنے اور پڑھنے والے شعرائے کرام اور شاعرات کے اسمائی گرامی جناب محی الدین حامد جناب فاروق رفیع آبادی جناب مجروح کشمیری جناب شبنم گلزار جناب سید عبدالرشید جوہر جناب میر درد پوری جناب نادم بخاری جناب بشیر طاہر جناب عبدالکریم پروانہ جناب محمد یوسف بمبورہ محترمہ شاداب یاسمین محترمہ ریحانہ کونثر محترمہ سمینہ کنول۔
پروگرام کی ترتیب اور نظامت کشمیر رائٹرس فورم کی میڈیا سیکرٹری محترمہ شاداب یاسمین نے اپنی صلاحیت اور ہنر مندی سے بہت ہی خوش اسلوبی سے انجام دی۔۔۔